جہلم

عید الفطر سے قبل ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ملاقاتیوں کا رش، جذباتی مناظر

جہلم: عید سے قبل قیدیوں سے ملاقات کے لئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کے اہلخانہ اور رشتے داروں کا رش دیکھنے میں آیا۔

ڈسٹرکٹ جیل میں قید ملزمان سے ملاقات کیلئے قیدیوں کے رشتے داروں کا رش لگا رہا ، قیدیوں کے اہلخانہ کی جانب سے عید کے کپڑوں، جوتوں سمیت کھانے پینے کا سامان پہنچایا گیا۔

قیدیوں سے ملاقات کے لئے آنے والے رشتے دار کپڑوں سمیت کھانے پینے کا سامان ساتھ لیکر آئے، عید کے دنوں میں جیل میں کسی قیدی سے ملاقات نہیں کی جاسکے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button