جہلم

صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے۔ چوہدری عابد محمود

جہلم: صحافیوں کو معاشرے کی فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کو اجاگر کرتے رہنا چاہیے، صحافی اپنی قلم کی طاقت سے ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ، تمام صحافی دوستوں سے عہد لیتا ہوں کہ صحافیوں کو پیش آنے والے مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار جہلم پریس کلب کے سابق صدر چوہدری عابد محمود نے گزشتہ روز نجی اخبار کے بیورو آفس میں اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صحافی اپنی جان پر کھیل کر برائی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں اور عوامی مسائل کو اربا ب ِاختیار تک پہنچاتے ہیں تاکہ مسائل کا خاتمہ اور جرائم کی نشاندہی ہو سکے۔ ہمیشہ صحافی بھائیوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے اور یہ سلسلہ آخری سانس تک جاری رہے گا۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جہلم کے غیور باغیرت صحافیوں کو بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سے پلاٹ اورہیلتھ کارڈجاری کئے جائیں تاکہ جہلم کے صحافی بھی اپنے زاتی گھر بنانے کے ساتھ ساتھ بہتر انداز میں علاج معالجہ کی سہولیات سے مستفیدہو سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button