جہلم

جہلم میں کمیونٹی پولیسنگ کاسلسلہ شروع

جہلم: کمیونٹی پولیسنگ کاسلسلہ شروع ، کیئر ٹیکرز نے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک روانی میں اپنا کردار ادا کیا، شہریوں کو بھر پور سہولت ملنے پر شہری کیئر ٹیکرز کا شکر گزار۔
تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں ٹریفک اہلکار کی شدید کمی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث روزانہ کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس کے بعدپولیس کی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے کیئر ٹیکرز کے چیئرمین نے ڈی پی او جہلم سید حماد عابد سے ملاقات کی۔
ملاقات کے بعد کمیونٹی پولیسنگ کا سلسلہ شروع کر تے ہوئے چیئرمین اسفند یار اسد سمیت 15 ممبرا ن نے سول لائن، گرلز کالج روڈسمیت دیگرمقامات پر ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کنٹرول کی جس سے سارا دن ٹریفک کا نظام انتہائی منظم انداز میں چلتا رہا۔
شہریوں نے کیئر ٹیکرز کی جانب سے شہری مسائل کیلئے عملی کردار ادا کرنے پر چیئرمین اسفندیار اور دیگر ممبران کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا ۔
چیئرمین اسفند یار اسد نے کہا کہ ہم زبانی جمع خرچ اور سیمینارز میں وقت اور پیسے کا ضیاع کرنے کی بجائے عملی اقدامات کے قائل ہیں اور اس وقت جہلم شہر میں سب سے بڑی این جی او کا درجہ رکھتے ہیں جبکہ سالانہ درجنوں کی تعداد میں فلاحی کام اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ بھی اس تنظیم کا حصہ بن کر اپنے ملک کیلئے کچھ کریں ۔
ٹریفک انچارج انسپکٹر عدنان نے کہا کہ کیئر ٹیکرز کی اس کاوش سے ٹریفک پولیس کو بہت سہولت ملی ہے اب نفری کی کمی کے باوجود ٹریفک کو رواں رکھنا بہت سہل ہو گیا ہے جس کیلئے ہم کیئر ٹیکرز کے شکر گزار ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button