کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

تحصیل پنڈدادنخان میں پانی، سوئی گیس و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ چوہدری فیصل فرید

کھیوڑہ: واٹر سپلائی کھیوڑہ کے لیے اڑھائی کروڑ روپے محکمہ پبلک ہیلتھ کے لیے منظور کیے گئے ہیں آر او پلانٹ کا ہفتے تک باضابطہ افتتاح کیا جائے ، تحصیل پنڈدادنخان میں پانی، سوئی گیس و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری فیصل فرید ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے تحصیل پنڈدادنخان دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل میونسپل آفس پنڈدادنخان میں چوہدری فیصل فرید ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان بھی تھے۔

اس موقع پر چوہدری فیصل فرید نے شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فیصل فرید نے مزید کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں تعمیروترقی کا سفر جاری ہے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل بھر میں پانی سوئی گیس و دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے انشاء اللہ بہت جلد تحصیل پنڈدادنخان ایک ترقی یافتہ تحصیلوں میں شامل ہو گی۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ملک نور زمان کو بھی ہدایت جاری کیں کہ عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

چوہدری فیصل فرید نے کہا کہ کھیوڑہ واٹر سپلائی سکیم جو بیلہ پنڈدادنخان سے جاری ہے اس وقت پانچ بور ورکنگ پوزیشن میں ہیں جبکہ ہماری پائپ لائن کی گنجائش سات بورکی ہے جس کے باعث لائن میں پانی کم آتا ہے اور کھیوڑہ میں پانی کی تنگی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ واٹر سپلائی سکیم کے لیے مزید اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری ہو چکی ہے جس میں سے 20لاکھ روپے کے فنڈز محکمہ پبلک ہیلتھ کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو چکے ہیں جس سے بیلہ پنڈدادنخان میں مزید لگائے جانے والے نو بور میں سے تین بور فوری طور پر چالو کر دئیے جائیں گے تاہم باقی آئندہ 6بور اور واڑہ بلند خان کے مقام پر کھدائی کیا گیا 3لاکھ گیلن گنجائش کے واٹر ٹینک پر کام مکمل کروایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیوڑہ کی عوام کے لیے لگایا جانے والا ROپلانٹ جس کی گنجائش 50ہزار لیٹر یومیہ منرل واٹر تیار کرنے کی ہے، اگلے ہفتے میں ورکنگ پوزیشن میں آجائے گا، امید ہے کہ ان اقدامات کے بعد کھیوڑہ میں پائی جانے والی پانی کی کمی پر کافی حد تک قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button