سوہاوہاہم خبریں

سوہاوہ کے قریب بکڑالہ کے مقام پر بس اور ٹرک میں تصادم، متعدد افراد زخمی

سوہاوہ: جی ٹی روڈ بکڑالہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم، تصادم کے نتیجے میں متعددافرادزخمی، ہسپتال منتقل، حادثہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق آج جی ٹی روڈ بکڑالہ سوہاوہ کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیاجس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں معمولی زخمی افراد کو ریسکیو نے ابتدائی طبعی امداد دے کر فارغ کردیاجبکہ ڈرائیورسمیت تین پھنسے افرادکو شدیدچوٹیں آئی جن کو جہلم ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ڈی ایس پی موٹروے کا کہناہے کہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ہے، حادثہ بارش کے باعث پھسلن سے پیش آیا، مسافر بس پنڈی سے سیالکوٹ جا رہی تھی۔

ایک اور حادثہ ڈومیلی کے قریب شاہ جھنڈ چوک پر پیش آیا۔ موٹرسائیکل کے اوور ٹیک کی وجہ سے سوزوکی قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈرائیورسماہل کارہائشی تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button