ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا

0

جہلم: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منایا گیا اس ضمن میں ریلی کا انعقاد۔

تفصیلات کے مطابق آج محکمہ ہیلتھ کی طرف سے یوم سیاہ منایا گیا او ر ایک ریلی کا انعقاد ہوا جس کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات،ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش،ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے علاوہ ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے مودی مردہ باد،بھارت مردہ باد،کے واشگاف نعرے لگاتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کے نعرے لگائے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے اور بھارت کشمیریوں کے ساتھ اپنا ظلم بند کرے ورنہ ہم کشمیریوں کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے تمام ممالک کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ان غلط پالیسیوں کو سلامتی کونسل میں لاکر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیں جبکہ اس ریلی میں عوام شریک ہوتے گئے اور پورے کاروان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.