جہلماہم خبریں

میونسپل کارپوریشن جہلم کا مالی سال2021-22 کے لئے ڈیڑھ ارب روپے کا تاریخی بجٹ منظور

جہلم: میونسپل کارپوریشن جہلم کا مالی سال2021-22 کے لیے ایک ارب 57 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار کا تاریخی و مثالی بجٹ منظور کر لیا گیا، ایڈمنسٹریٹر کی خصوصی کاوشوں سے سابقہ ادوار کی نسبت میونسپل کارپوریشن کی آمدن میں ٹی ٹی پی، کنورجن فیس، دکانوں کے کرایہ، واٹر سپلائی، سیوریج کی مد میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

مالی سال 2021-22 میں ترقیاتی کاموں کے لیے 41 کروڑ 78 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ پنجاب سٹیز پیکج (پی ایم ڈی ایف سی ورلڈ بینک پروگرام) کے تحت اکتیس کروڑ دس لاکھ چالیس ہزار روپے کے کام ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے میونسپل آفیسر فنانس شہزاد گوندل نے ایڈمنسٹرٹر راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں چیف آفیسر ملک خالد سے مشاورت کے ساتھ مالی سال 2021-22 کا تاریخی اور مثالی بجٹ بجٹ تیار کیا کو منظور ہو گیا ہے۔ اس بجٹ میں گزشتہ سالوں کی نسبت میونسپل کارپوریشن کی تاریخ میں ترقیاتی کاموں کے لئے سب سے زیادہ رقم مختص کی گئی۔

ایک ارب ستاون کروڑ چھپن لاکھ نوے ہزار کا بجٹ منظور ہوا ہے جس میں ملازمین کی تنخواؤں، یوٹیلٹی بل اور دیگر اخراجات کے لیے پینتالیس کروڑ انچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، بتیس کروڑ سابقہ لائیبلٹی اور ترقیاتی کاموں جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیے اکتالیس کروڑ اٹھہتر لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، ورلڈ بینک کی اسکیمیں ملا کر کل ایک ارب چار کروڑ نوے لاکھ سے شہر میں ترقیاتی کام ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button