جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے میٹرک کی طالبہ والد کے سامنے اغواء، پولیس نے طالبہ کو بازیاب کروا لیا

جہلم میں دن دیہاڑے میٹر ک کی طالبہ کو اغواء کیا گیا لیکن پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریس کیا اور طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے، والدین اغواء کاروں کے خلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔ ترجمان پولیس

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 جہلم کی نویں جماعت کی طالبہ چھٹی کے بعد والد کے ساتھ گھر جا رہی تھی، مشین محلہ روڈ پر ڈبل کیبن میں سوار افراد نے اسے زبردستی اپنی گاڑی میں مبینہ طور پر اغواء کرکے لے گئے، طالبہ کا والد گاڑی کی ٹکر لگنے سے زمین پر گر گیا۔


اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی تلاش شروع کردی، پولیس کا پیچھا کرنے کے بعد مبینہ اغواء کاروں نے لڑکی کو چھوڑ دیا، لڑکی کے گھر پہنچنے کے بعد والدین نے قانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے۔

ادھر پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور ترجمان کا کہناتھا کہ معاملے کو براہ راست آئی جی پنجاب خود دیکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button