جہلم

کیئر ٹیکر زکے ایک اور گروپ نے ایکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کا اعزاز حاصل کرلیا

جہلم: کیئر ٹیکر زکے ایک اور گروپ نے ایکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کا اعزاز حاصل کرلیا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
تفصیلات کے مطابق کیئر ٹیکرز کے ایک اور گروپ نے ریسکیو 1122 کی ایک ماہ کی ایکسپرٹ ریسکیو والنٹیئرٹریننگ حاصل کرکے ایکسپرٹ ریسکیو والنٹیئر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
اسی سلسلے میں ٹیم کو گورنر ہاؤس لاہور بلایا گیا اور گورنر پنجاب چودھری سرور اور ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کی جانب سے پوری ٹیم کو سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔
ٹیم لیڈر جباراحمدکی قیادت میںسات ممبران نے یہ ا عزاز حاصل کیا جن میں یٰسین چودھری، انیس، عبداللہ، ورآد، شہروز، دانیال اور وادود شامل ہیں۔
چیئرمین کیئر ٹیکرز میر اسفند یار اسد نے اس حوالے سے کہا کہ ریسکیو 1122 کے تمام اسٹاف کا خاص کر جبرا ن ، محسن بشیر کے شکر گزار ہیں جو ایک ماہ کی محنت سے ایکسپرٹ ٹریننگ کراتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button