کھیوڑہ میں قصابوں نے سرکاری ریٹ پرگوشت فروخت کرنے پر انتظامیہ کے سامنے انکار کردیا

0

کھیوڑہ: قصابوں نے سرکاری ریٹ پرچھوٹاگوشت 650روپے بڑاگوشت 355روپے فروخت کرنے پر انتظامیہ کے سامنے انکار کردیا اور تمام قصابوں نے کل مکمل ہڑتال کی چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ نے تمام قصابوں کو کہا کہ چھوٹا اور بڑا گوشت سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہرمیں قصاب چھوٹے اور بڑے گوشت کے من مانے ریٹ شہریوںسے وصول کرتے ہے تمام قصابوں نے بڑے اور چھوٹے گوشت کے مختلف ریٹ قائم کیے ہوئے ہیں جہاں تک کہ عید کے موقع پر بھی چھوٹا گوشت1000روپے فروخت کیا گیا ہے۔

اب بھی موجودہ دنوں میں قصابوں نے چھوٹا گوشت 800/850روپے کلو اور بڑاگوشت 450/500 روپے کلو فروخت کرتے رہے ہیں جس پرشہریوںنے انتظامیہ کو شکایات کی کہ ہمارے شہرمیں چھوٹے اوربڑے گوشت کا ریٹ مختلف اور ناجائز ہیں۔

چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ عامرتنویرنے مختلف قصابوں کوناجائز ریٹ پر گوشت فروخت کرنے پر جرمانے کیے اور سرکاری ریٹ کے مطابق چھوٹاگوشت 650 روپے بڑاگوشت 355 روپے فروخت کرنے کے لیے کہا تو تمام قصابوں نے مکمل طور پرہڑتال کر کے دوکانیں بند کر دی اور سرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے سے انکار کر دیا

عوامی سماجی حلقوں کاڈی سی جہلم اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان اور چیف آفیسر بلدیہ کھیوڑہ سے بھرمطالبہ کیاہے کہ تمام قصابوں کوسرکاری ریٹ پر گوشت فروخت کرنے کا پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کوریلیف مل سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.