مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 10 روپے کلو اضافہ، قیمت 260 سے بھی تجاوز کر گئی

0

جہلم: شہر و گردونواح میں مرغی کے گوشت کے نرخوں میں 10 روپے کلو اضافہ، قیمت260 سے بھی تجاوز کر گئی ،گوشت کے نرخوں میں 2 روز کے اندر کئی گنا اضافہ ، شہری مہنگائی سے بلبلا اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی لہر نے غریب عو ام کو چکرا کر رکھ دیا،گائے اور چھوٹے گوشت کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا ،مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید 10روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ کردیا گیا ہے،2 روز میں مرغی کا گوشت مزید 20 روپے مہنگا کر دیا گیا ، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 260 سے 270 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی اس لہر نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم کردیا ہے ، آٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب مرغی کا گوشت بھی مہنگا کردیا گیا ہے ، جس کیوجہ سے محنت کش دیہاڑی دار افراد زہنی تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.