جہلماہم خبریں

آئیسکو سرکل میں واپڈا کو ماہانہ لاکھوں کروڑوں کی پھکی دینے والے بجلی چور پولیس کے شکنجے میں آ گئے

جہلم: آئیسکو سرکل میں واپڈا کو ماہانہ لاکھوں کروڑوں کی پھکی دینے والے بجلی چور پولیس کے شکنجے میں،واپڈا ملازمین کی شکایت پر چیکنگ کے لئے جانے والے ڈپٹی منیجر کمرشل ، ایکسین واپڈااور اہلکاروں کو بجلی صارفین نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، واپڈا ملازمین پچھلے کئی سالوں سے لاہور کے رہائشی محمد نثارسے میٹر میں چپ نصب کرکے بجلی چوری کرواتے تھے ، الگ لگ مقدمات درج، ہائیڈرو واپڈا یونین کے عہدیدار بجلی چور ملازمین کی سرپرستی کرنے واپڈا ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی۔

تفصیلات کیمطابق کینٹ سب ڈویژن کے لائن مین ضیاء الرحمن ، اسسٹنٹ لائن مین فیضان علی معمول کی چیکنگ پر تھے کہ صارف مرزا منیر احمد ساکن محلہ مرزا آباد جو کہ زیر استعمال تنویر احمد جرال ولد مرزا منیر احمدجرال ساکن روہتاس روڈ مرزاآباد ہے کے میٹر کو چیک کیا تو میٹر کی فیز پولیریٹی الٹی تھی اور ٹرمینل بلاک میں شفٹ لوپ لگا کر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

واپڈا ملازمین نے اس کی اطلاع متعلقہ افسران کو دی جب واپڈا افسران کی ٹیم صارف کے میٹر کو چیک کرنے کے لئے محلہ مرزا آباد پہنچی تو صارف اور اس کے لواحقین نے واپڈا افسران و اہلکاروں کو ہلہ بول دیا اور مزاحمت شروع کر دی ، واپڈا افسران نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صارفین کے بجلی کے میٹرز میں چپ نصب کرنے والے محمد نثار ولد فقیر محمد درویش ساکن اقبال ٹاؤن لاہور کو پکڑ لیا جس پر واپڈا ملازمین نے بجلی چوری کرنے کے ماہر کو حوالہ پولیس کیا۔

بجلی چوروں نے انکشاف کیا کہ میٹر ریڈر خورشید احمد ولد محمد اقبال جو کہ سول لائن سب ڈویژن میں تعینات ہے میٹر ریڈر مصطفی MRSII جو اربن سب ڈویژن میں تعینات ہے عاصم الطاف ولد الطاف حسین LMII جو کہ سول لائن سب ڈویژن میں تعینات ہے نعمت اللہ خان ولد ضراب دین LMI جو کہ دینہ سٹی سب ڈویژن میں تعینات ہیں کی ملی بھگت سے بجلی کے میٹرز میں چپ نصب کرواکے بجلی چوری کرتے تھے۔

پولیس نے گرفتار ملزم محمد نثار ولد فقیر محمد کے انکشافات پر زیر دفعہ 4621 ت پ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہائیڈرو واپڈا یونین آئیسکو سرکل جہلم کے عہدیداروں نے بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین کی مخالفت کرنے کی بجائے ان کی حمایت کرتے ہوئے آئیسکو سرکل جہلم کے افسران پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے تاکہ واپڈا ملازمین کو معصوم قرار دیتے ہوئے بے گناہ کیا جائے۔

دوسری جانب شہر کے واپڈا صارفین نے ایس ای واپڈا اسلم خان ، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن محمد نویق ، ایس ڈی او اربن سب ڈویژن جواد حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث واپڈا ملازمین اور ان کی پشت پناہی کرنے والے یونین عہدیداروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے سرکل بدر کیا جائے تاکہ آئیسکو سرکل جہلم میں ہونے والی مالی بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button