جہلم

پٹرولنگ ہائی وے پولیس مصری موڑ ضلع جہلم کی کارروائی، ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا

جہلم: ایس پی پٹرولنگ ہائی وے پولیس گلفام ناصر وڑائچ، انچارج پٹرولنگ ہائی وے پولیس عابد کی خصوصی ہدایات پر کارروائی کرتے ہوئے 12 مارچ کوپٹرولنگ ہائی وے پولیس پوسٹ مصری موڑ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امجد فاروق نے ملازمین کے ہمراہ دوران ڈیوٹی ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 1 پسٹل 30 بور معہ 04 روند برآمد کیے گئے۔ملزم کو تھانہ چوٹالہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا،جس کے خلاف مقدمہ نمبر 69/21 تھانہ چوٹالہ، ضلع جہلم درج کروایا گیا ہے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انچارج پوسٹ سب انسپکٹر اعجاز حسین ، پٹرولنگ آفیسر آصف رضا نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے جرائم کے خاتمے اور عوام کو شاہراہوں پرا مداد فراہم کرنے کیلئے موجود ہے شاہراہوں پر 24 گھنٹے پٹرولنگ پولیس سے مدد کیلئے 1124 پر کال کریں. پٹرولنگ پولیس مصری موڑ بہتر سے بہتر کی طرف گامزن ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button