دینہ

دینہ میں ایم پی اے کے گھرکو جانے والی ریلوے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

دینہ: ’’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے ‘‘وزیر اعلیٰ کا نعرہ دینہ کی عوام کے لیے خواب بن گیا،ایم پی اے مسلم لیگ (ن) مہر محمد فیاض کے گھر کو جانے والی ریلوے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کا کاروباری روڈ جو کہ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مہر محمد فیاض کے آبائی علاقہ مفتیاں بھی جاتا ہے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے ، مہر محمد فیاض اور چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں عاشق دونوں اس روڈ سے روزانہ گزرتے ہیں۔

جب عوام ان کی طرف روڈ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے طنزیہ نظروں سے دیکھتی ہے تو یہ اپنے موبائل فون پر کسی نہ کسی دوست سے بات کرتے ہوئے نظریں چرا کر گزر جاتے ہیں، لیکن آمدہ جنرل الیکشن میں اس سڑک اور اس سے متصل ریلوے سٹیشن جانے والی سڑک اگر نو تعمیر نہ کی گئیں تو مسلم لیگ(ن) کو شہری حلقے سے شدید بری شکست کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کے نظریاتی ورکر اور ووٹر مسلم لیگ (ن) ، ایم پی اے اور چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ سے نالاں دکھائی دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button