غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے مین گیٹ پر بے قابو ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، متعدد بچے زخمی

0

پنڈدادنخان: غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے مین گیٹ پر بے قابو ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، متعدد بچے زخمی، ہسپتال منتقل،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح تقریبا 8بجے غریب وال سیمنٹ فیکٹری مین گیٹ سے جب ایک ٹرک باہرآیا تو ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ نے ٹرک کو روکا اور بے قابو ٹرک کی چابی بھی نکال لی لیکن ٹرک نہ رک سکا اور گیٹ سے باہر کھڑی سکول وین نمبریLY 2564اور فیکٹری ورکر گاڑی سے ٹکرا گیا جس سے سکول جانے کیلئے وین میں بیٹھے متعدد بچے معمولی زخمی ہو گئے۔

زخمی بچوں کو فوری طور پر غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ہسپتال میں لے جایا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔ علاقہ بھر کی سماجی تنظیموں نے غریب وال سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی انکوائری کر وا کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور اْن کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے جائے تا کہ آئندہ ایسی لاپرواہی نہ ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.