جہلم

عام مارکیٹ میں آٹا 805 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے الانجم فلور مل کا اچانک دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے سیل ریکارڈ، آٹے کے معیار، مقدار اور ریٹ کی چیکنگ کی۔
انہوں نے ڈی ایف سی جہلم کو ہدایات دیں ہیں کہ جن فلور ملز کی انتظامیہ نے آٹے کا سیل ریکارڈ نامکمل ہے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ آٹا عام مارکیٹ میں 805 روپے فی 20 کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ، زیادہ قیمت وصول کرنے پر جرمانے اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جا رہا ہے ۔ پرائس کنٹرول کے اجلاس میں فیصلے کے مطابق آٹے کا ہول سیل ریٹ 783، پرچون ریٹ 805 روپے فی 20 کلو تھیلہ جبکہ روٹی 7 روپے فی 100 گرام فراہم کی جا رہی ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ عظیم شہری ہونے کے ناطے زائد قیمتوں پر اشیا خورد و نوش کی شکایات ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنرز دفتر میں یا 080060606 پر بذریہ ٹیلی فون درج کروائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button