جہلماہم خبریں

جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن میں معروف وکیل کے گھر پر فائرنگ، ملزمان فرار ہو گئے

جہلم: نامعلوم افراد کی بلال ٹاؤن میں معروف وکیل کے گھر پر فائرنگ، پولیس تھانہ صدر روایتی ٹال مٹو ل کاشکار، اس سے قبل بھی ہماری قیمتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کا کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا تھا۔ شیخ حبیب اللہ ایڈووکیٹ کے اہلخانہ کی گفتگو
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلال ٹاؤن میں رہائش پذیر معروف قانون دان شیخ حبیب اللہ ایڈووکیٹ کے گھر پر نامعلوم افراد نے تین فائر کئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
اس حوالے سے شیخ حبیب اللہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھی نامعلوم افراد نے ہماری قیمتی گاڑی کو گھر کے باہر ہی توڑ پھوڑ دیا تھا لیکن ہم نے حادثہ سمجھ کر خاموشی اختیار کر لی تھی جس کے بعد گزشتہ روز نامعلوم افراد نے شام کے وقت ہمارے بیرونی گیٹ پر تین فائر کئے جس کی اطلاع تھانہ صدر کو دی گئی جہاں پولیس نے روایتی انداز میں ٹال مٹول شروع کر رکھی ہے اور اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری کسی شخص کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں اس کے باوجود آئے روز ہم کو نشانہ بنانے کی کوششوں سے اہلخانہ خوف وہراس کا شکار ہیں ۔
یاد رہے کہ بلال ٹاون کے ایر یا میں منشیات ،قحبہ خانے اور غیر اسلحہ کی بھر مار ہے اور قانون شکن عناصر کے حوالے سے یہ علاقہ خاصا بدنام ہو چکا ہے ۔لیکن پولیس تھانہ صدر اس علاقے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button