پنڈدادنخاناہم خبریں

ضمنی الیکشن میں تھل کی غیور عوام شاہ نواز کو بھاری لیڈ سے جتوائیں گے۔ راجہ صاحب خان

پنڈدادنخان: تھل کے لوگ سونے میں تولنے کے برابر ہیں 2013کے الیکشن میں تھل کے لوگوں نے راجہ شاہ نواز کو جو بھاری مینڈیٹ دیا ہے امید ہے ضمنی الیکشن میں تھل کی غیور عوام شاہ نواز کو بھاری لیڈ سے جتوائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 27پنڈدادنخان کے ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں راجہ صاحب خان آف احمد آباد نے علاقہ تھل کی یونین کونسلوں ٹوبھ، کندووال ، ملیار،گولپور میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارئے خاندان نے اپنی ایک ایک سانس کو عوامی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے، عوام سے التجا ہے 14اکتوبر کو اپنا قیمتی ووٹ شاہ نواز کو دیکر کامیاب بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماراووٹرز سے وعدہ ہے کہ عوام کو تمام تر سہولیات انکی دہلیز پر فراہم کریں گے،پنڈدادنخان کے عوام کی بھر پور تائید و حمایت سے 14اکتوبر کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر خدمت کے نئے دور آغاز کر یں گے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button