پنڈدادنخان

کورونا ایس او پیز؛ سٹی پولیس، ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہریوں میں آگاہی کا آغاز کر دیا

پنڈدادنخان: کوروناایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف اے سی میاں مراد حسین نیکوکارا ان ایکشن، کشمیر چوک میں اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکو کارا کی نگرانی میں سٹی پولیس، ٹریفک پولیس اور میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہریوں میں آگاہی کا آغاز کر دیا، بغیر ماسک کے افراد کوروک کر کورونا کی وبا سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ماسک بھی تقسیم کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان میں بھی کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، کورونا کی روک تھام کے لئے اے سی مراد حسین نیکوکارا کی طرف سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر چوک میں اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین نیکوکارا کی سربراہی میں سٹی چوکی پولیس پنڈدادنخان کے انچارج مسعود بٹ ٹریفک پولیس اور ٹاؤن کمیٹی کے عملہ نے اہل علاقہ میں ماسک تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر پر عمل کرنے سے آگاہ کیا۔ اے سی میاں مراد حسین نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرنے سے عوام کو ہی فائدہ ہو گا کہ وہ اس خطرناک وائرس کی زد میں آ کر اپنی قیمتی جان کو ضائع نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button