ڈپٹی کمشنر کا سپورٹس کمپلیکس پنڈدادنخان، ہاکی سٹیڈیم کھیوڑہ اور کالج کا دورہ، تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا

عوامی پیسے کا ضیاع ہر گز قابل قبول نہ ہوگا، عوامی پروجیکٹ میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ

0

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے سپورٹس کمپلیکس پنڈ دادنخان، ہاکی سٹیڈیم کھیوڑہ، گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین جلالپور شریف کے ساتھ ساتھ دیگر زیر تعمیر اداروں کا تفصیلی دورہ کیا، معیاری کام کرنے اور اہداف کے مطابق پروجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹھیکیداروں سے ملاقات کی اور ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد کو معیار کام مکمل کروانے کی ہدایت دی۔ سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ عوامی پیسے کا ضیاع ہر گز قابل قبول نہ ہوگا، عوامی پروجیکٹ میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ عوام الناس بھی تمام پروجیکٹس کی نگرانی کریں اور شکایات کی صورت میں ڈی سی دفتر سے رابطہ کریں۔

محمد سیف انور جپہ نے ان پروجیکٹ کے انچارج و نمائندگان سے ملاقات کی اور انکے مسائل سننے کے بعد ضروری احکامات دیے ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور کے اس دورہ کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان احمد فراز، ایکسین بلڈنگ جمیل ارشد، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، نمائندگان پولیس، اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

سیف انور نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان کو پروجیکٹ کی بروقت تعمیر مکمل کروانے اور اپنی نگرانی میں معیاری میٹریل استعما ل کرنے اور دورے کرنے کی ہدایت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.