جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں گیس،پینے کے صاف پانی ،تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔چوہدری فرخ الطاف

جہلم: شالوم سنٹر جہلم میں پی ٹی آئی کے ضلعی اقلیتی صدر کے تقررکی پروقار تقریب کا انعقاد، مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خان مسیح کو ضلعی اقلیتی صدر جبکہ مائیکل جیمس کو پی ٹی آئی اقلیتی یوتھ ونگ کا صدر مقرر کر دیا اور ہار پہنائے ،تقریب کے چیف آرگنائزر چیئرمین مسیح اتحاد جہلم الیاس صادق وٹو اور پادری معروف بھٹی تھے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شالوم سنٹر میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ہوا جس میں ضلع بھر سے مسیحی اور مسلم سیاسی،مذہبی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کثیر تعداد میں مسیحی برادری نے شرکت کی، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف نے خان مسیح،پادری معروف بھٹی اور الیاس صادق وٹو کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی ۔

چوہدری فرخ الطاف نے اپنے خطاب میں مسیحی برادری کی جنرل الیکشن میں سپورٹ کر نے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حقوق کے تحفظ اور مطالبات کے حل پر یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالہ دور میں ترقی کا جو سفر رک گیا تھا اس کو انشاء اللہ پھر سے جاری کیا جائیگا ضلع بھر میں گیس،پینے کے صاف پانی ،تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ کے ساتھ ساتھ مسیحی بھائیوں کی عزت ووقار کو ترجیح دی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button