دینہ، ڈومیلی اور جہلم پولیس کی دبنگ کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد

0

دینہ: کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر دینہ،ڈومیلی اور جہلم پولیس کی دبنگ کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمنSI انچارج سٹی چوکی دینہ جہلم نے دوران گشت ملزم محمد عارف ولد گل احمد خان سکنہ خواجگان ضلع مانسہرہ حال ہڈالی سے 250گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

قمر سلطان SIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 122/19 بجرم399/402ت پ تھانہ ڈومیلی ملزم محمد شہزاد ولد راجہ محمد افتخار سکنہ گرجا کھیاں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے بوقت گرفتاری کلاشکوف اور10 روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

قمر سلطان SIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 122/19 بجرم399/402ت پ تھانہ ڈومیلی ملزم محمد راشد ولد راجہ محمد افتخار سکنہ گرجا کھیاں تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے بوقت گرفتاری 12بور اور3کارتوس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

قمر سلطان SIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 122/19 بجرم399/402ت پ تھانہ ڈومیلی ملزم انس محمود ولد آصف محمود سکنہ کدلوٹ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے بوقت گرفتاری پسٹل 30بور اور5روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

عثمان تصد ق T/SI انچارج چوکی کینٹ جہلم نے دوران گشت ملزم سید امجد حسین ولد سید صفدر حسین سکنہ گل تحصیل کھاریاںضلع گجرات سے پسٹل 30بور اور3روند بر کر کے 13Aii20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد بلال T/ASIتھانہ سٹی نے دوران گشت ملزم زین عباس ولد طارق محمود سکنہ کالا دیو تحصیل و ضلع جہلم سے 140گرام چرس بر آمد کر کے 9-B/CNSAکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

عثمان تصدقT/SI انچارج چوکی کینٹ جہلم نے دوران گشت برلب دریا جہلم پر رید کیا جس پر 3اشخاص شراب نوشی میں مصروف تھے جن میں طاہر، حق نواز اور فیصل سے ٹوٹل 4لیٹر شراب برآمد کر کے مقد مہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.