دینہ

یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

دینہ: شہدائے پولیس کی اعزاز میں یومِ شہدائے پولیس منایا گیا ،ڈی آئی جی نارتھ وصال فخر سلطان راجہ کی خصوصی ہدایت پر تقریب کو انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے گئے اور سلامی پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز زونل کمانڈر ڈی آئی جی نارتھ وصال فخر سلطان راجہ کی خصوصی ہدایت پر این 5نارتھ میں یوم شہدائے پولیس منایا گیا، تقریب کا انعقاد قرآن خوانی سے کیا گیا اور یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے گئے و سلامی پیش کی گئی، آخر میں شہدا کے بلند درجات کے لئے دعا بھی کی گئی۔

ڈی آئی جی فخر سلطان کی ہدایت پر شہدا کے خاندانوں کو گلدستے اور تحائف پیش کیئے گئے اور اس بات کا عزم بھی پہنچایا گیا کہ محکمہ اپنے شہدا کا احسان مند ہے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button