محرم الحرام؛ قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، اگربتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتیں دوگنا کر دیں

0

جہلم: قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں ، کھجور کے پتے ، دالیں ، اگربتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتیں دوگنا کر دیں، شہر خاموشاں میں شہریوں کا رش ،شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے باعث شہر وگردونواح کے قبرستانوں میں قبروں کی لیپائی اور مرمت کا سلسلہ عروج پر ہے ،قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر کھجور کے پتے ، دالیں ، پھول کی پتیاں ڈالنے کے ساتھ اگربتیاں بھی لگا رہے ہیں۔ قبروں پر قرآن خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

دوسری جانب قبرستانوں کے باہر کھجور کے پتے ، دالیں ، گلاب کی پتیاںاور اگر بتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رکھا ہے جو کہ شہریوں کے لئے باعث تشویش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.