جہلم کے ایس ایچ اوز کے کمروں اورحوالات میں نصب کیمروں کابیک اپ ہی موجود نہیں

0

جہلم: جہلم سمیت پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کے کمروں اورحوالات میں نصب کیمروں کابیک اپ ہی موجود نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت پنجاب بھرمیں عوامی شکایات کے حل کے لیے ایس ایچ اوزاور ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے حوالاتوں میں لگائے گئے کیمروں کا کسی بھی حادثے یا واقعہ کا آئی جی آفس کی جانب سے فوٹیج مانگنے پر بیک اپ ہی نہیں ہوتا۔

پولیس ذرائع کے مطابق کیمروں کو متعلقہ ضلع کے سسٹم کیساتھ منسلک ہی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے تمام ڈی پی اوزکو15 روزکا بیک اپ رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

آئی جی پنجاب کی ہدایت پربھجوائے گئے مراسلے میں جہلم سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈی پی اوزکوہر15 روزبعد کیمروں کے بیک اپ کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیمروں کا بیک اپ نہ ہونے پر متعلقہ افسرکیخلاف کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.