تیز رفتاری، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ موت کا سبب بن سکتی ہے۔ ڈی پی او سید حماد عابد

0

دینہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ضلع جہلم کے نوجوانوں ، شہریوں ، والدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری ،ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ موت کا سبب بن سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر تیز رفتاری ، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں کیونکہ یہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ خلاف قانون بھی ہیں۔آپ کی چھوٹی سی غلطی کسی کی بھی جان لے سکتی ہے ۔

ڈی پی او جہلم نے کہا کہ زندگی کی قدر کریں کیونکہ زندگی قیمتی ہے ،چاہے وہ آپ کی ہو یا کسی اور کی ۔اچھے ، پرامن اور شریف شہری ہونے کا ثبوت دیں۔موٹر سائیکل مکینک بھی نوجوانوں کو اس بات پر نہ اکسائیں کہ وہ موٹر سائیکلوں کو ون ویلنگ کے لئے تیار کروائیں ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید حماد عابد نے والدین سے اپیل کی ہے کہ والدین اپنے بچوں پر کٹری نظر رکھیں اور اس مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ عید کی خوشیاں وہ آپ کے ساتھ گزار سکیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.