دینہ

اپوزیشن پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں عمران خان کا ساتھ دے۔ افتخار احمد بٹر

دینہ: اللہ تعالی عمران خان کو مدینہ کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست کے مقصد میں کامیابی عطا کرے ،نیت صاف ہو تو منزل تل رسائی میں اللہ کا فضل بھی شامل ہو جاتا ہے ،وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے عمران خان کا ساتھ دیں ،لوٹی ہوئی دولت واپس لانے سے ملک و قوم قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہو جائے گی ،حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں ،عیاشیوں ،کرپشن نے ملک کی معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری افتخار احمد بٹر پی ایس اے بی ایم رجسٹرڈ دینہ پاکستان و ڈنمارک نے میڈیاء کو تحریری بیان دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک وقوم سے مخلص ہے تو وہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں عمران خان کا ساتھ دے ،میری وزیر اعظم سے اپیل ہے کہ وزارت پٹرولیم میں ہونے والی عربوں روپے کی کرپشن کی بھی فوری انکوائری کے احکامات دیں تاکہ ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے انجام تک پہنچیں ،تحصیل دینہ کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ سوئی گیس جلد پورا کرنے کا حکم بھی دیا جائے تاکہ ایل پی جی گیس میں خودساختہ مہنگائی کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل ہو سکے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button