کھیوڑہ

جہلم پنڈدادنخان روڈ پر موٹرسائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے گرنے سے دو سگے بھائی شدید زخمی

کھیوڑہ: تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرن پور کے پاس جہلم پنڈدادنخان روڈ پر موٹر سائیکل تیز رفتاری کی وجہ سے گر گئے، دو سگے بھائی شدید زخمی، ریسکیو 1122 نے بھروقت پہنچ کر امدادی کاروائی کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں ہرن پور کے پاس جہلم پنڈدادنخان روڈ پر گجرات کے رہائشی قاسم 24 سالہ عاصم 29 سالہ دونوں سگے بھائی موٹر سائیکل پر سوار تھے موٹر سائیکل تیز رفتار کے باعث کنٹرول نہ ہونے سے گر گئے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امداد کاروائی کرنے کے بعد دونوں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button