ڈومیلی اور جلالپورشریف پولیس کی کارروائیاں، ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0

ڈومیلی: ڈسڑکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی ہدایت پر ڈومیلی اور جلالپورشریف پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں، ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم ASIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران تفتیش مقدمہ نمبر 75/19 بجرم337Ai/Fv/Aiii/34ت پ تھانہ ڈومیلی ملزم تصور محمود ولد غلام سرور سکنہ رسول پور سے بر وقت گرفتاری پسٹل 30بوراور3روند برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

قمر شہزاد ASIتھانہ جلالپور شریف جہلم نے دوران گشت ڈرائیور کار نمبری AKJ/690مسمی افرازعلی عرف بلوبٹ ولد ارشد محمود سکنہ دریالہ جالب سے 1300گرام چرس برآمد کرکے 9-C/CNSAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

قمر سلطان T/SIتھانہ ڈومیلی جہلم نے دوران گشت بد نام زمانہ منشیات فروش واجد محمود ولد عبدالعزیز سکنہ مل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 360گرام چرس برآمد کرکے 9-B/CNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.