جہلماہم خبریں

میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

جہلم: میونسپل کمیٹی کے اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، مقدمہ درج، ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم محلہ مجاہد آباد کے رہائشی ملک آفاق گل ولد اظہر اقبال نے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن جہلم کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپنی نانی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جو کہ بیرون ملک جانے کے لئے ضرورت تھے بنوانے کے لئے میونسپل کمیٹی جہلم کے اہلکار آفتاب عالم سے رابطہ کیا جس نے 2 لاکھ روپے فیس بتائی جس کی پہلی قسط 15 ہزار روپے آج ادا کرنی ہے، میں رشوت نہ دینا چاہتا ہوں بلکہ رشوت خور سرکاری ملازم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کروانا چاہتا ہوں قانونی کارروائی کی جائے۔

ملک آفاق گل ولد اظہر اقبال کی درخواست مجسٹریٹ کلاس اول جہلم کے روبرو پیش کی گئی جس پر ریڈنگ پارٹی تشکیل دی گئی ، اس طرح 5/5 ہزار والے 3 نوٹوں پر نشان لگائے گئے جو آفاق گل نے آفتاب عالم کو دے دیئے، اس طرح مجسٹریٹ درجہ اول کی موجودگی میں اینٹی کرپشن کے عملے نے آفتاب عالم کو قابو کرکے تلاشی لی نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے زیر دفعہ 161 پی پی سی ، 5/2/47 پی سی اے کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم آفتاب عالم کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button