کھیوڑہ

ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کو یونین کونسل میں تبدیل کرنا شہر کی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔ مدثر ممتاز کھوکھر

کھیوڑہ: ٹاؤن کمیٹی کھیوڑہ کو یونین کونسل میں تبدیل کرنا شہر کی عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے ،الیکشن کے دنوں میں کھیوڑہ کے شہریوں نے بہت سی قربانیاں دی ہیں ،اگر دوبارہ مردم شماری کروائی جائے تو کھیوڑہ شہر کی آبادی کم از کم 60ہزار کے قریب ہے پھر بھی اس کو یونین کونسل میں تبدیل کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر یوتھ ونگ پی ٹی آئی کھیوڑہ مدثر ممتاز کھوکھر نے جہلم اپڈیٹس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیوڑہ شہر ضلع جہلم کا دوسرا بڑا شہر اور سب سے زیاد ہ ریونیو بھی کھیوڑہ شہر کی دیتا ہے پھر بھی اس سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ الیکشن کے دنوں میں کھیوڑہ شہر نے بہت سے قربانیاں دی ہیں اب سیاست دانوں کی باری ہے کہ وہ کھیوڑہ کے شہریوں کے ساتھ وفا کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین سے کہ وہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور دوبارہ ٹاؤن کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کروایا جائے اگر فواد چوہدری چاہیں تو یہ کام ان کے لیے بڑا کام نہیں ہے جو ان کی پہنچ سے دور ہو اگر اس فیصلے پر نظر ثانی نہ کی گئی تو روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button