پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فواد چوہدری

پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری یونین کے وفد نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی اور ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی بندش سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدورں کے ساتھ کھڑے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں مزدورں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلی ترجیح ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کو چلانا ہے تاکہ مزدورں کی مشکلات کم ہو سکیں، فیکٹری مالکان کو بھی چاہیے کہ وہ پہلے فیکٹری چلائیں باقی مسائل پر بھی بات ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مزدورں کا معاشی استحصال نہیں ہونے دیں گے، ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری تحصیل پنڈدادنخان کی معاشی ترقی میں بنیادی کرداد ادا کرتی ہے اور موجودہ حکومت بھی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے نہ کہ بے روزگار کرنے پر۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری سے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری یونین کے وفد میں یونین صدر ملک نصرت، جنرل سیکرٹری عطااللہ گوندل جبکہ اپوزیشن لیڈر چوہدری ریاض للِہ، خواجہ ناصر سمیت مزدور رہنماؤں نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button