جہلم

تھانہ سول لائن جہلم کے کانسٹیبل بلال کا ریٹ 500 مقرر، آنے جانے والی ٹرالیوں کو روک کر بھتہ لینے لگا

جہلم: تھانہ سول لائن جہلم کے کانسٹیبل بلال کا ریٹ 500 مقرر، آنے جانے والی ٹرالیوں کو روک کر بھتہ لینے لگا، ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل بلال نے اپنی اجارہ داری قائم کر لی، شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں چلنے والی ٹریکٹر ٹرالیوں سے سرعام بھتہ وصول کرنے لگا۔

500 روپے کے عوض ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیوروں کو تنگ کرتا اور ان کو یہ کہہ کر پیسے وصول کرتا کہ آپ شہر کے اندر یہ ٹرالیاں نہیں چلا سکتے اگر چلانی ہیں تو آپ کو معاوضہ دینا ہوگا جس کی وجہ سے اس شعبے سے منسلک لوگ سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button