پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور کے قریب موٹرسائیکل کی ہائی ایس سے ٹکر، نوجوان جاں بحق

0

پنڈدادنخان: ہرن پور کے قریب موٹرسائیکل کی ہائی ایس کو ٹکر، نوجوان جاں بحق، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے علاقہ ہرن پور کے قریب ایک موٹرسائیکل ہائی ایس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار تنویر ولد رمضان عمر 27 سال ساکن پننوال موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 سٹاف نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان شفٹ کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.