جہلم

ماں اور بچے کی صحت کیلئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری ہے۔ بابر ظہیر

جہلم: بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور فیملی پلاننگ کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ضلع بھر میں سیمینار، آگاہی واک، فیملی پلاننگ کاؤنٹرز کی تشکیل اور دیگر حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ پاپولیشن ویلفیئر جہلم عملی اقدامات کررہا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر جہلم بابر ظہیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ماں اور بچے کی صحت کے لئے 2 سال تک بچے کو ماں کا دودھ پلانا انتہائی ضروری اقدام ہے ۔ ضلع جہلم میں بڑتی ہوئی آبادی کا ریٹ 1.4فیصد ہے جو کہ پنجاب بھر میں سب سے کم گروتھ ریٹ ہے جبکہ مجموئی طور پر پاکستان میں گروتھ ریٹ 2.4فیصد ہے ۔
انہوں نے بتایا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی سنگین مسئلہ ہے جس کی روک تھام کے لئے محکمہ بہبود و آبادی پلاننگ کے تحت کام کر رہا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ عوام میں ممانع حمل کے طریقوں اور ماں کی صحت سے متعلق آگہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button