جہلم

کورونا وباء کے پیش نظر مکمل ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند، جہلم کے بس اسٹاپ پر پردیسیوں کا رش

جہلم: کورونا وباء کے پیش نظر مکمل ڈاؤن اور پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہونے کیوجہ سے جی ٹی روڈ پر قائم بس اسٹاپ پر پردیسیوں کا رش ، پردیسیوں نے عید کی تعطیلات اورلاک ڈاؤن سے قبل آبائی علاقوں کارخ کرلیا تھا۔

پنجاب میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث حکومت پاکستان نے 8 سے16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کررکھا ہے اس سال این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو عیدالفطر سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے پردیسیوں نے عید اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں کو جانے کیلئے بس اڈوں کا رخ کرلیاہے۔

کورونا ایس او پیز کے تحت 50 فیصد مسافر بیٹھانے کی پالیسی کے باعث جنرل بس اسٹینڈ پر شہریوں کا رش لگ گیا۔

ہفتہ کے روز سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بند رہی ، دیگر شہروں کو جانیوالی ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر تھی، پرائیویٹ گاڑیوں،رکشوں نے من مانے کرائے وصول کرکے مسافروں کو دوسرے شہروں میں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button