جہلم

جہلم میں محمدی چوک کے قریب گندگی کے ڈھیر، مکینوں کا ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ

جہلم: محمدی چوک نزد دارارقم سکول کے قریب گندگی کے ڈھیر اور علاقہ کے لوگ یہاں گندگی پھیکنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اس پر ایکشن لیں اور تمام جگہ صاف کروا کر لوگوں کو بیماریوں سے بچائیں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر ایگزیکٹو جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری الحاج محمد عمر اور وہاں کے اہلیان نے تمام گندگی اور کچرا پھینکنے والی جگہوں کا معائنہ کروانے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہاکہ اس سے قبل ایڈمنٹسریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم خود تمام علاقوں کے لوگوں سے مل کر لوگوں کی مدد کرتے تھے اور تمام علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے سینٹری سٹاف کو احکامات جاری کرتے تھے لیکن شاید اب صورتحال تبدیل ہو چکی ہے کیونکہ سینٹری سٹاف کا کام نا ہونے کے برابر ہے اسی لیے اس گندگی اور کچرا سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

تمام لوگوں نے ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگر مناسب سمجھے تو خود علاقے کا دورہ کرکے گندگی کے انبار دیکھ کر اس کے بارے میں سخت ہدایات جاری کریں تا کہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button