جہلم

جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، ملزمان گرفتار، چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا،جن کے قبضہ سے شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے سرفراز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم اعجاز ولد محمد نذیر قوم بھٹی سکنہ لنڈ پور تحصیل و ضلع گجرات سے 05لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے محمد اعظم ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر151/17بجرم395/412ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی اعجاز احمد عرف ججی ولد محمد بشیر قوم آرائیں سکنہ کوٹلہ مادھورام ضلع اوکاڑہ سے پسٹل 30بور معہ 3روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے محمد اعظم ایس آئی نے بضمن تفتیش متعلقہ مقدمہ نمبر151/17بجرم395/412ت پ تھانہ دینہ میں ملزم برریمانڈ جسمانی الیاس مسیح ولد نواب مسیح قوم کرسچن سکنہ قلعہ ورکاں ضلع شیخو پورہ سے پسٹل 30بور معہ 2روند برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے شہباز احمد ایس آئی نے دوران گشت ملزم آفاق احمد ولد محمد خان قوم ترکھان سکنہ سہوترہ سے 9ضرب کارتوس زندہ برآمد کر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور شہروز بن ارشدولد ارشد محمود قوم راجپوت سکنہ نتھوالہ تحصیل دینہ نے ٹریکٹر ٹرالی نمبریGTF/2647پر بذریعہ ڈیک سپیکر ٹیپ باآواز بلند گانے لگا کر ارتکاب جرم کیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button