جہلم

پیپلز پارٹی ہی متحدہ اپوزیشن سے مل کر ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے۔ اشرف چغتائی

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی واحد عوامی نمائندہ جماعت ہے جو ملک میں حقیقی جمہوریت اور خوشحالی کے لئے مسلسل جہدو جہد کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گیس، بجلی، تیل، چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا ہے، غریب عوام کا جینا مرنا مشکل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس نا اہل حکومت کی غلط، ناکام اور نااہل پالیسیوں کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے جس مہنگائی کا سامنا آج ملک کی عوام کر رہی ہے، اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہی متحدہ اپوزیشن سے مل کر ملک کو درپیش مسائل اور بحرانوں سے نکال سکتی ہے اور حکومت کو ہر محاز شکست دے گی اور آئندہ آنے والے ایکشن میں پیپلز پارٹی وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button