سوہاوہاہم خبریں

آئیسکو کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے سوہاوہ کے عوام کا برا حال ہوچکا ہے۔ راجہ سفیر اکبر

سوہاوہ: آئیسکو حکام کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے سوہاوہ کے عوام کا برا حال ہوچکا ہے، اگر عیدالضحیٰ کے دنوں میں اس روش کو نہ بدلا گیا تو عید کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا اور آئیسکو سوہاوہ کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 25 راجہ سفیر اکبر نے آئیسکو سوہاوہ کی جانب سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ اور شدید گرمی کے ستائے سوہاوہ کے عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر اعلانیہ و ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔

انہوں نے آئیسکو سوہاوہ کے حکام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی یہ سلسلہ جوں کا توں برقرار رکھا گیا تو عید کے بعد پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ میں سوہاوہ کے عوام کو ساتھ لیکر بھرپور احتجاج کروں گا، اس احتجاج کی وجہ سے اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری آئیسکو سوہاوہ پرعائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button