جہلم

محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم کے چھاپے، متعدد بھٹہ خشت کے خلاف کارروائیاں، مقدمات درج

جہلم: محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم کے چھاپے ،متعدد بھٹہ خشت کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محمد حبیب اسلام انسپکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات جہلم نے دوران چیکنگ بھٹہ خشت مشتاق احمد سکنہ بوڑا جنگل ،بھٹہ خشت افتخار حسین سکنہ ٹھیکریاںتحصیل دینہ ضلع جہلم، بھٹہ خشت چوہدری نذیر احمد سکنہ رکھ بٹالی ڈھیر تحصیل دینہ ضلع جہلم ،بھٹہ خشت توقیر احمد سکنہ مالدیو روہتاس روڈ تحصیل دینہ ضلع جہلم، بٹھہ خشت ملک عصمت سکنہ مالدیو روہتاس روڈ تحصیل دینہ ضلع جہلم , عامر رضا سکنہ کھوکھا تحصیل دینہ ضلع جہلم نے بھٹہ چلا تے ہوئے کالا دھواں فضا میں چھوڑ کردفعہ144 کی خلاف ورزی کی جن کے خلاف کا تھا نہ دینہ میں مقدمات درج کر لئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button