جہلم

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں حکومت کے لاکھوں روپے ناقص پالیسیوں کی نذر ہو گئے

جہلم: ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈیوں میں حکومت کے لاکھوں روپے ناقص پالیسیوں کی نذر ہو گئے، انتظامیہ کی نااہلی کیوجہ سے شہر میں جگہ جگہ مویشی منڈیاں قائم رہیں۔

شہر سے چند کلو میٹر دور قائم ہونے والی مویشی منڈیاں لگا کر مختلف محکموں کے درجنوں ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں لیکن بدقسمتی سے اندرون شہرمیں قائم ہونے والی خود ساختہ چھوٹی بڑی درجنوں مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں کو شہر سے باہر قائم ہونے والی منڈیوں میں منتقل نہ کیا جا سکا، جس کی وجہ سے شہرسے باہر قائم ہونے والی دونوں مویشی منڈیوں میں خریدار جانے کی بجائے شہر میں قائم ہونے والی خود ساختہ منڈیوں سے جانوروں کی خریداری کرتے رہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل انتظامیہ کو ایسی جگہوں کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں سے شہری باآسانی مویشی خرید سکیں اور کم کرائے میں گھروں تک پہنچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button