جہلم

جہلم میں ٹریفک دفتر سے ملحقہ ہوٹل رمضان تقدس پامال کرنے لگا، روزہ خوروں کی موجیں

جہلم: ٹریفک دفتر سے ملحقہ ہوٹل رمضان تقدس پامال کرنے لگا، شہر بھر کے چنگ چی، ویگن ڈرائیور اور روزہ خور پولیس ملازمین کی موجیں، مرکزی درواز بند کرکے سائیڈ کے دروازے سے انٹری ، کھانے پینے ، چائے کا دن بھر انتظام، انتظامیہ اور ڈی ایس پی ٹریفک نے بھی خاموشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک دفتر جہلم سے ملحقہ ہوٹل رمضان المبارک میں بھی بند نہ ہوسکا ، ہو ٹل دن بھر چائے اور کھانے کیلئے کھلا رہتا ہے جہاں شہر بھر کے چنگ چی ڈرائیورز، ویگن سٹینڈ کا عملہ ، ٹریفک پولیس اور ضلع پولیس کے روزہ خور اہلکار سرئے عام کھاتے پیتے رہتے ہیں ہوٹل انتظامیہ نے مرکزی دروازہ کے باہر فوٹو سٹیٹ مشین رکھ کر دروازہ بند کر رکھا ہے۔

ٹریفک دفتر کی دیوار کے ساتھ اندرونی دروازہ کھول کرکے تقدس رمضان پامال کیا جارہا ہے ہوٹل پر نہ صرف کھانے پینے بلکہ چرس، گردا اور سگریٹ کی فراہمی بھی کی جاتی ہے جبکہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے والے ڈی پی او جہلم کے زیر نگرانی کام کرنے والے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر سے ملحقہ ہوٹل میں نہ ایس او پیز کا خیال کیا جارہا ہے نہ ہی احترام رمضان ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس شہر بھر میںایس اوپیز پر عمل درآمد کرواتی پھرتی ہے لیکن ان کی اپنی ناک کے نیچے احترام رمضان اور ایس اوپیز کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button