جہلم

ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر شہید نے پاکستان اور کشمیر کیلئے قربانیاں دیں۔ چوہدری لطیف اکبر

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر شہید نے پاکستان اور کشمیر کے لئے قربانیاں دیں اور کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی طور پر اجاگر کیا آج حیات ہوتے تو مسئلہ کشمیر حل ہونے کے قریب ہوتا۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے اشرف چغتائی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ برطانیہ نے اپنی انسانی حقوق 2020 جاری کی جس میں تیس ممالک کے نام ہیں جن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں اور اس رپورٹ میں اس کا ذکر نہیں کیا۔ اس طرح برطانیہ ہاؤس آف پارلیمنٹ میں کشمیرپر ڈیبٹ اور کئی سالوں سے مسلسل انڈیا ہاؤس کے سامنے مظارے سارے کے سارے رائیگاں گئے؟
ایک سوال کے جواب میں لطیف اکبر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوئی کشمیر پالیسی نہیں ہے، یہ صرف اپنا زور اپوزیشن اور میڈیا کو دبانے کے لیے لگاتی ہے ان کو عوام کے مسائل اور کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے کوئی وقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت کی سلامتی کونسل کے سلسلے رکنیت پر کوئی اعترض نہ آٹھانے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل حکومت سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چکسواری آزاد کشمیر میں ایک میرج ہال گرنے سے پچاس سے زائد جانیں چلی گئیں اور حکومت پاکستان کی طرف سے یا آزاد کشمیر کی پی ٹی آئی لیڈرشپ کی طرف کوئی بھی اظہار افسوس کرنے نہیں آیا اس لئے کہ میرج ہال کی ہمددردیاں پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button