دینہاہم خبریں

دینہ تا بڑاگراں روڈ اور نالہ گہان پل کی تعمیر کیلئے 51 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

دینہ: جی ٹی روڈ سے لیکر بڑا گراں تک روڈکی تعمیر کے ساتھ ساتھ نالہ گہاں پر پل کی منظوری دے دی گئی ، ایم پی اے مہر محمد فیاض 10مارچ کو سنگ بنیاد رکھیں گے، مہر محمد فیاض کی خصوصی کوشش سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے دینہ تا بڑاں گراں روڈکے لیے 51کروڑ کی گرانٹ منظو ر کر دی۔

بڑاںگراں روڈ کی تعمیر سے کھوکھا ،نٹائن ،موٹہ غربی ،گھگھڑکلاں ،گتر اور دیگر ملحقہ دیہاتوں کی عوام کو دینہ شہر تک آمد و رفت میں سہولیات میسر ہونگی ،دیہی علاقوں میں سڑکوں کے نئی تعمیر سے انہیں اپنی فصلیں منڈیوں تک پہنچانے میں آسانی اور علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔مہر محمد فیاض ایم پی اے کی میڈیا نمائندگان سے بات چیت

تفصیلات کے مطابق اہلیان بڑاں گراں اور اس سے متعلقہ علاقوں کا کافی عرصہ سے درینہ مطالبہ تھا کہ ان علاقوں کی آمد و رفت کے لیے سڑک نہ ہونے کے برابر تھی ۔نئی روڈ کی تعمیر ان کا درینہ خواب تھا جو آج پورا ہو گیا ،مہر محمد فیاض ایم پی اے مسلم لیگ ن نے اپنی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوشوں سے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے دینہ جی ٹی روڈ براستہ کھوکھا ،نٹا ئن ،بڑا ں گراں تک روڈ کی منطوری کے ساتھ ساتھ نالہ گہاں پر پل بھی تعمیر ہو گا ۔اس روڈ کی تعمیر پر تخمینہ لاگت 51کروڑ روپے آئے گی اور یہ پختہ کارپٹ روڈ تقریبا 20فٹ چوڑی ہو گی۔

مہر محمد فیاض نے جہلم اپڈیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ یہ روڈ بڑاں گراں تک ٹوٹ پھوٹ اور بری حالت سے دوچار تھی ،اہل علاقہ روڈ کی خرابی کی وجہ سے سخت مشکلات درپیش تھی ،بارش کے دنوں میں نالہ گہاں میں پانی آ جانے کی وجہ سے عوام آر پار نہیں جا سکتی تھیں اور خصوصا مریضوں کو ہسپتال پہنچانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

مہر محمد فیاض نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور حکومت ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے ،میاں نواز شریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم کا عوام کی خدمت کرنا ہے ،انہوں نے پاکستان کے لیے بڑے بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے اور آج ان کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش ہو رہی ہیں جو انشاء اللہ ناکام ہونگی ،عوام ایک بار پھر الیکشن میں یہ بات ثابت کر دیں گے کہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی قیادت میں دوبارہ برسر اقتدار آئے گی۔ضلع جہلم کے حوالے سے بڑے بڑے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور نالہ گہاں پر پل کی تعمیر اور بڑاں گراں روڈ کی تعمیر علاقے کی عوام کے لیے خوشحالی کا باعث بنے گی ۔عوام کو شہر آمد و رفت اور کاروبار کے سلسلے میں اشیاء باآسانی مارکیٹ تک پہنچا سکیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑاں گراں روڈ کی تعمیر سے اس کے ساتھ ملحقہ علاقے جیسے کھوکھا ،نٹائن، کھکھڑ، گتر، موٹہ غربی ، ڈومیلی ،کی عوام بھی دینہ آمد و رفت کے لحاظ سے اس سہولت سے استفادہ ہو سکے گی ،10مارچ بروز ہفتہ کو دن 2بجے روڈ اور پل کی سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔

اہلیان بڑاں گراں نے مہر محمد فیاض کی روڈ کی تعمیر کے لیے گرانٹ کی منظوری پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم مہر محمد فیاض کو انشاء اللہ آئندہ آمدہ انتخابات میں بطور ایم این اے دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے ہم ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button