پنڈدادنخان

تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ چوہدری عابد اشرف جوتانہ

پنڈدادنخان: سابق تحصیل ناظم معروف سماجی سیاسی رہنما چوہدری عابد اشرف جوتانہ کا شدید بارشوں سے متاثرہ گاؤں کندوال کا دورہ، بارش کے باعث چھت گرنے سے جاں بحق ھونے والے جوان کے لواحقین سے اظہار تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کی بحالی کے لیے فوری عملی اقدمات اٹھائے اور شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے کہا کہ تحصیل کا واحد روڈ للِہ خوشاب روڈ جو موٹروے سے لنک کرتا ہے اس وقت کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا جبکہ حکومت کی ساری توجہ تونسہ شریف اور جنوبی پنجاب پر مذکور ہے، تحصیل کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے پننوال میں جوان سال لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی بھر پور مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button