دینہاہم خبریں

دینہ میں یوٹرن بند ہونے سے حادثات میں اضافہ، ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، ایک شخص شدید زخمی

دینہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ، 75سالہ موٹر سائیکل سوار گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق جبکہ دو سراشدید زخمی ریسیکیو1122 نے ہسپتال منتقل کیا دینہ جی ٹی روڈ پر دو مین یوٹرن بند ہونے کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بنے ہوئے ہیں جس سے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، عوام کا شدید احتجاج، فی الفور بند یوٹرن کھولنے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا جہلم کی سمت سے آنےوالاتیز رفتار ویگو ڈالہ نمبریANZ-159 جی ٹی روڈ نزد الکوثر ہوٹل کے سامنے سے 2موٹرسائیکل سوارآپس میں ٹکرا گئے جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار جی ٹی روڈ پر جا گرے۔

اتنی دیر میں پیچھے سے آنے والی حساس ادارے کی گاڑی اُوپر سے گزر گئی جس سے محمد یوسف ولد محمد سلطان عمر 75سال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار گلفراز شدید زخمی ہو گیا ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی زخمی اور جاں بحق کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آئے روز حادثات کی وجہ یوٹرن بند ہونے کی وجہ سے پیش آرہے ہیں حادثات میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں مگر موٹر وے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دینہ جی ٹی روڈ پر دونوں بند یوٹرن کو کھولنے کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button