دینہاہم خبریں

دینہ میں مزدہ اور ٹرک میں خوفناک ٹکر، ایک شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

دینہ میں مزدہ اور ٹرک میں خوفناک ٹکر، ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے، لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈ پل پر مزدہ اور ٹرک کی خوفناک ٹکر سے 3افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے ایک شخص محمد نواز ولد محمد مشتاق عمر 40سالہ سکنہ گجرانوالہ جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں محمد رمضان ولد محمد صدیق عمر 50سال سکنہ قصور اور محمد ضمیر ولد محمد نواز عمر 27سال سکنہ گجرانوالہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے دینہ پرائمری ہیلتھ سنٹر منتقل کیا گیا، بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button