جہلم

سینٹ کے الیکشن میں نوٹوں کی چمک جیت گئی اورجمہوریت ہار گئی۔ ڈاکٹر فضل الحق

جہلم: تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) نے کہا ہے کہ سینٹ کے الیکشن میں نوٹوں کی چمک جیت گئی اورجمہوریت ہار گئی۔یوسف رضا گیلانی کی جیت دراصل جمہوری اقدار کی ہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود ساختہ راجکماری جہاں گیلانی کی فتح کا جشن منا رہی ہے وہیں فرزانہ کوثر کی ہار کو اپنے بیانیہ کی شکست بھی تسلیم کریں۔پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار فوزیہ ارشد پر 174 اراکین قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار کیا جو دراصل پی ٹی آئی اراکین کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ موجود ہیں اور اگر مسترد شدہ ووٹوں کا شمار بھی کیا جائے تو پی ٹی آئی کے تمام ووٹ فوزیہ ارشد کے حصے میں آئے ہیں۔ حفیظ شیخ اور گیلانی کا مقابلہ حقیقت میں پیسے کی طاقت ، حق اور سچائی کے درمیان تھا۔ بد قسمتی سے پیسے کے ہاتھوں حق کے بیانیہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈاکٹر فضل الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم عارضی فتح پر شادیانے بجا رہی ہے مگر پی ڈی ایم کو مستقبل قریب میں سمجھ آ جائے گی کہ پیسے کی طاقت انہیں زیادہ عرصہ تک فتح نہیں دلا سکتی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button