جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری، منشیات فروشوں سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شفیق ASI تھانہ سول لائن اور محافظ سیکٹر 6نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حق نواز ولد محمد رمضان ساکن ڈھوک جیون تحصیل و ضلع جہلم سے 1 کلو 420گرام ہیروئن اور رقم وٹک مبلغ 3200 روپے بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد بابر ASI تھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش آفتاب احمد ولد ظفر حسین ساکن نئی آبادی سوہاوہ ضلع جہلم سے 1کلو 350گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مسعود احمد SI انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد منصب ولد عطاء محمد ساکن لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

حسن رضا SI انچارج چوکی کھیوڑہ ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر ساجد داؤد چوکی کھیوڑہ اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے خیانت مجرمانہ کے مقدمہ نمبر 68 مورخہ 22-02-2019 بجرم 406 ت پ تھانہ پنڈدادنخان میں مطلوب کیٹگری B کے 2 مفرور اشتہاری ملزمان ملک عنصر سہیل ولد محمد بخش اور محمد وقاص ولد محمد ریاض سکنائے پنڈدادنخان کو جدید سائنٹیفک طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ملزمان 1سال سے زائد عرصہ سے مفرور تھے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button